سمندری طوفان نے اب کی بار ویت نام کو اپنی زد میں لے لیا

50 سے زائد مکانات ، 46 بحری جہازوں اور کشتیوں کو نقصان پہنچنے کا موجب بننے والے طوفان میں تقریباً 120 درخت جڑوں سے اکھڑ گئے

1095538
سمندری طوفان  نے اب کی بار ویت نام کو اپنی زد میں لے لیا

ویت نام  کے جنوبی علاقوں  کو اپنے زیرِ اثر لینے والے اوساگی طوفان اور موسلا دھار بارشوں  سے پیدا ہونے والے سیلاب  کی زد میں آتے ہوئے ایک شخص ہلاک  ہو گیا، بھاری تعداد میں مکانات اور گاڑیوں کو نقصان  پہنچا۔

ویت نام خبر ایجنسی کے مطابق زراعت و دیہی علاقوں  کے ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ ہو چن من شہر میں طوفان کے باعث  گرنے والے درخت تلے آتے ہوئے ایک موٹر سائیکل سوار  ہلاک  ہو گیا۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ 50 سے زائد مکانات ، 46 بحری جہازوں اور کشتیوں کو نقصان پہنچنے کا موجب بننے والے طوفان میں تقریباً 120 درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، ایک ہزار ہیکٹر سے زائد  کے کھیت  زیر آب آگئے۔

بتایا گیا ہے کہ اس طوفان کی شدت اب کم  ہو تے ہوئے ٹراپیکل ڈپریشن  ماہیت اختیار کر گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں