پارلیمنٹ نے سری لنکا کے معزول وزیرِ اعظم رانیل وکرماسنگھے کو بحال کردیا

ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 26 اکتوبر کو سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا نے 26 نومبر تک پارلیمنٹ کو معطل کرتے ہوئے وزیرِ اعظم رانیل وکرماسنگھے اور ان کی کابینہ کو برطرف کردیا تھا

1077630
پارلیمنٹ نے سری لنکا کے معزول وزیرِ اعظم رانیل وکرماسنگھے کو بحال کردیا

سری لنکا کے معزول وزیرِ اعظم رانیل وکرماسنگھے کو تین روز بعد پارلیمنٹ نے ان کے عہدے پر بحال کردیا۔اس حوالے سے سری لنکا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کارو جیاسوریا نے آئینی کردار ادا کرتے ہوئے  رانیل وکرماسنگھے کی جانب سے اکثریت ثابت کرنے پر انھیں بحال کردیا۔

ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 26 اکتوبر کو سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا نے 26 نومبر تک پارلیمنٹ کو معطل کرتے ہوئے وزیرِ اعظم رانیل وکرماسنگھے اور ان کی کابینہ کو برطرف کردیا تھا۔اور انکی جگہ اپنے پرانے حریف اور سابق صدرپرسی مہندرا راجا پکسے کو وزیراعظم مقرر کیا تھا۔

یاد رہے کہ رانیل وکرماسنگھے کی یونائیٹڈ نیشنل پارٹی (یو این پی) کے پاس 2 سو 25 نشتوں کی پارلیمنٹ میں ایک سو 6 نشتیں حاصل ہیں جبکہ سری سینا کی یو پی ایف اے کے پاس 95 نشستیں ہیں۔

 



متعللقہ خبریں