انڈونیشیا، ہولناک زلزلے اور سونامی لہروں سے ہلاکتوں کی تعداد 203 ہو گئی

آفت زدہ علاقوں میں 28 ستمبر تا 11 اکتوبر ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے

1060019
انڈونیشیا، ہولناک زلزلے اور سونامی لہروں سے ہلاکتوں کی تعداد 203 ہو گئی
endonezya deprem1.jpg

انڈونیشیا کے جزیرہ سولا ویسی میں بروز جمعہ پیش آنے والے 7٫4 کی شدت کے زلزلے اور بعد میں پیدا ہونے والی سونامی لہروں  سے  ہلاکتوں کی تعداد 203 ہو گئی ہے۔

مقامی میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق  حکومت نے   متاثرہ علاقے کے عوام کو دکانوں سے خوردنی اشیاء لے سکنے اور اخراجات کو سرکار کی جانب سے پورا کرنے کا اعلان  کیا ہے۔

"دی جکارتہ پوسٹ " کی خبر کے مطابق  انڈونیشیا قومی آفت انتظامیہ ایجنسی  کے ترجمان      نے  دارالحکومت جکارتہ میں  اخباری نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آفت زدہ علاقوں میں 28 ستمبر تا 11 اکتوبر ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے بعض افراد تک ابھی تک رسائی نہیں ہو سکی جس بنا پر ہلاکتوں میں  اضافہ ہو سکتا ہے۔

علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

 



متعللقہ خبریں