بھارت:مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ،ہلاکتوں کی تعداد 148 ہو گئی

بھارتی ریاستوں  مغربی یوپی سے وسطی یوپی اور پروانچل سے لیکر بندیل کھنڈ تک مون سون بارشوں  کا سلسلہ  جاری ہے جہاں  مرنیوالوں کی تعداد 148تک پہنچ گئی ہے

1024615
بھارت:مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ،ہلاکتوں کی تعداد 148 ہو گئی

بھارتی ریاستوں  مغربی یوپی سے وسطی یوپی اور پروانچل سے لیکر بندیل کھنڈ تک مون سون بارشوں  کا سلسلہ  جاری ہے جہاں  مرنیوالوں کی تعداد 148تک پہنچ گئی ہے۔

 ریاست بہار میں بھی اسپتال ، اسکول ، کالج اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوجانے سے صورتحال سنگین ہوگئی ہے جبکہ  بنارس میں دریائے گنگا کی سطح آب میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

درجنوں دیہات متاثر ہوئے ہیں  اور  ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصل پانی میں بہہ  جانے سے کاشتکارپریشانیوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں