انڈونیشیا: 6.4 کی شدت سے زلزلہ

جزیرہ لومبوک میں 6.4کی شدت سے آنے والے زلزلے کے  نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 40 زخمی

1021570
انڈونیشیا: 6.4 کی شدت سے زلزلہ

انڈونیشیا کے جزیرہ لومبوک میں 6.4کی شدت سے آنے والے زلزلے کے  نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہیں۔

زلزلے  کا مرکز لومبوک جزیرے کے شہر ماتارام سے 50 کلو میٹر شمال مشرق  میں تھا۔

امریکن زولوجک ریسرچ سینٹر  کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 اور زیر زمین گہرائی 7.5کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے سے متاثرہ جزیرہ انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی سے 4 کلو میٹر مشرق میں واقع ہے اور زلزلے میں جزیرے کے متعدد گھروں کو بھی  نقصان پہنچا ہے۔

بی بی سی کی خبر کے مطابق 6.4 کی شدت سے زلزلے کے بعد 60 سے زائد ضمنی جھٹکے محسوس کئے گئے جن میں سے سب سے بڑے کی شدت  5.7 تھی۔



متعللقہ خبریں