لاوس میں بیراج ٹوٹ گیا،درجنوں ہلاک ،سینکڑوں لاپتہ

جنوب مشرقی ایشیائی ملک لاؤس میں ایک بیراج ٹوٹ جانے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ  سینکڑوں دیگر لاپتہ ہیں

1019033
لاوس میں بیراج ٹوٹ گیا،درجنوں ہلاک ،سینکڑوں لاپتہ

جنوب مشرقی ایشیائی ملک لاؤس میں ایک بیراج ٹوٹ جانے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ  سینکڑوں دیگر لاپتہ ہیں۔

 یہ بیراج  لاؤس کے اتاپیُو صوبے میں زیر تعمیر تھا جس کے ٹوٹنے سے 6 دیہات پوری طرح زیرآب  آ گئے ہیں اور پانی 1300 مکانات میں بھرا ہوا ہے۔

حکام  کے مطابق ، 7 ہزار کے قریب باشندے بے گھر بھی ہو گئے ہیں۔

 آخری خبریں آنے تک  ہزاروں  افراد کو محفوظ علاقوں میں منتقل کیا جا سکا تھاجبکہ   کافی تعداد میں  مقامی باشندے اپنے پانی میں ڈوبے گھروں کی چھتوں پر امداد کے منتظر ہیں۔

جنوبی کوریا نے لاؤس کے لیے ایک خصوصی امدادی ٹیم روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں