امریکی وزیر خارجہ اچانک ہی افغانستان پہنچ گئے، افغان صدر سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو افغانستان کے اچانک اور غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچ گئے جنہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی

1009571
امریکی وزیر خارجہ اچانک ہی افغانستان پہنچ گئے، افغان صدر سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو افغانستان کے اچانک اور غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچ گئے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مائیک پومپیو کا یہ پہلا اور  غیر متوقع  افغانستان کا دورہ ہے۔

'سی آئی اے' کے سابق چیف اور موجودہ امریکی وزیرخارجہ نے کابل میں صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس کے بعد دونوں نے ایوان صدر میں ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔

خیال رہے کہ افغانستان میں 17 سال سے جاری جنگ کے دوران ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ طالبان اور حکومت نے عیدالفطر پر ایک ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

طالبان کی طرف سے عارضی جنگ بندی کے اعلان کو مقامی اور عالمی سطح پر سراہا گیا تھا تاہم تحریک طالبان افغانستان نے جنگ بندی کی مدت میں توسیع نہیں کی۔

صدر اشرف غنی نے یک طرفہ طور پر جنگ بندی کی مدت 30 جون تک بڑھا دی تھی۔



متعللقہ خبریں