ہم نے کھلے اور ایماندارانہ ڈائیلاگ کا آغاز کیا ہے: جِم میٹس

ہم چین کی عوامی لبریشن فورسز  کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ فوجی تعلقات دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں: جِم میٹس

1001059
ہم نے کھلے اور ایماندارانہ ڈائیلاگ کا آغاز کیا ہے: جِم میٹس

امریکہ کے وزیر دفاع جِم میٹس چین میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دارالحکومت بیجنگ میں انہوں نے چین کے وزیر دفاع وے فِنگ ہِی کے ساتھ ملاقات کی۔

جِم میٹس سال 2014 سے لے کر اب تک چین کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی وزیر دفاع ہیں اور وے کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "ہم نے کھلے اور ایماندارانہ ڈائیلاگ "کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چین کی عوامی لبریشن فورسز  کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ فوجی تعلقات دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

وے نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا  ہے کہ یہ دورہ دونوں ملکوں  اور دونوں فوجوں  کے درمیان تعلقات  اور اس کے ساتھ ساتھ دو طرفہ اسٹریٹجک اعتماد و تعاون کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

توقع ہے کہ میٹس کے دورہ چین کے مذاکرات میں شمالی کوریا کی جوہری  اسلحے سے صفائی  کے موضوع پر بھی غور کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں