فلپائنی ملازمین پر کویت جانے کی پابندی ختم،صدر نے اجازت دے دی

فلپائن نے روزگار کے سلسلے میں کویت جانے کے خواہاں اپنے  ملازمین پر عائد پابندی ختم کردی ہے

973135
فلپائنی ملازمین پر کویت جانے کی  پابندی ختم،صدر نے اجازت دے دی

فلپائن نے روزگار کے سلسلے میں کویت جانے کے خواہاں اپنے  ملازمین پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔

فلپائنی حکومت کے اس فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی کے خاتمے کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔

فلپائنی صدر کے ترجمان ہیری روک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  صدر روڈریگو روآ ڈیوٹرٹ نے مشیر  سلویسٹر بیلو کو کویت میں فلپائنی ملازمین  کو بھیجنے پر عائد پابندی مکمل طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر سے چند روز قبل ہی کویت اور فلپائن کے درمیان ہزاروں فلپائنی تارکین وطن ملازمین کی ملازمتوں کو باضابطہ بنانے اور تحفظ کے لیے ایک سمجھوتہ طے پایا تھا۔

اس کے تحت فلپائنی خادماؤں کو اپنے موبائل  فون اور پاسپورٹس بعض شرائط کے ساتھ پاس رکھنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ فلپائنی صدر روڈریگو ڈیوٹرٹ نے جنوری میں اپنے شہریوں کو کویت  بھیجنے پر پابندی عائد کردی تھی اور انھوں نے یہ فیصلہ کویت میں فلپائنی تارکین وطن سے مبینہ ناروا سلوک کی اطلاعات اور ایک گھریلو ملازمہ کے ایک گھر کے فریزر میں مردہ حالت میں پائے جانے کے واقعے کے بعد کیا تھا۔

ڈیوٹرٹ نے یہ سنگین الزام عاید کیا تھا کہ عرب آجر فلپائنی ملازماؤں کی عصمت ریزی کرتے ہیں ۔ان سے اکیس کیس گھنٹے کام لیا جاتا ہے اور انھیں بچا کھچا کھانا دیا جاتا ہے۔

فلپائنی گھریلو ملازمہ کی موت کے واقعے اور صدر روڈریگو کے تند وتیز بیانات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی پیدا ہوگئی تھی

 



متعللقہ خبریں