ملائیشیا :مہاتیر محمد نے حلف اٹھالیا، ٹرمپ کی مبارکباد

ملائیشیا کے 92 سالہ بزرگ سیاستدان مہاتیر محمد نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد کئی عالمی رہنماوں سمیت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں مبارکباد کا  پیغام ارسال کیا ہے

968527
ملائیشیا :مہاتیر محمد نے حلف اٹھالیا، ٹرمپ کی مبارکباد

ملائیشیا کے 92 سالہ بزرگ سیاستدان مہاتیر محمد نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

کئی عالمی رہنماؤں کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں مبارکباد کا  پیغام ارسال کیا ہے۔  گزشتہ اتوار  کو ہوئے انتخابات میں مہاتیر  محمد کے سیاسی اتحاد نے وزیراعظم نجیب رزاق کے حکمران اتحاد کو غیر معمولی طور پر شکست دے دی تھی۔

ساٹھ سال بعد ملائیشیا میں حزب اختلاف  پارٹی نے   کامیابی حاصل کی ہے۔

  مہاتیر محمد نے گزشتہ  شام دارالحکومت کوالالمپور میں ایک تقریب میں بطور وزیر اعظم حلف اٹھایا۔

یاد رہے کہ  مہاتیرمحمد  ملائیشیا میں طویل ترین عرصے تک اقتدار میں رہنے والے سیاستدان بھی ہیں۔



متعللقہ خبریں