بنگلہ دیش: آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں حالیہ دو دن میں کم از کم 25 افراد ہلاک

968086
بنگلہ دیش: آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں حالیہ دو دن میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ آسمانی بجلی ملک کے 12 علاقوں میں شدید بارشوں کا سبب بن رہی ہے اور حالیہ 48 گھنٹوں میں کم از کم 25 افراد  بجلی گرنے کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت کسانوں کی ہے اور رواں مہینے کے آغاز سے لے کر اب تک کم از کم 112 افراد آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں  ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں ہر سال سینکڑوں افراد بجلی گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔



متعللقہ خبریں