بھارت: طوفانِ بادوباراں، 11 افراد ہلاک، 25 زخمی

اتر پردیش میں گرد و غبار اور بارش کے طوفان میں11 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے

968046
بھارت: طوفانِ بادوباراں، 11 افراد ہلاک، 25 زخمی

بھارت کے صوبے اتر پردیش میں گرد و غبار اور بارش کے طوفان میں11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبائی انتظامیہ سے آوانیش آواسٹھی نے طوفان کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طوفان کی شدت 100 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی اور تند و تیز بادی جھکڑوں کی وجہ سے درخت  اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے اور بیسیوں کچے گھر زمین بوس ہو گئے ہیں۔

آواسٹھی کے مطابق صوبہ ایٹاوا میں 4، ماتھورا میں 3 اور آگرہ ، علیگڑھ ، کان پور اور فیروز آباد کے علاقوں میں ایک ایک شہری ہلاک ہو گیا ہے جبکہ بادوباراں کے طوفان کی لپیٹ میں آ کر 25 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ایک اور صوبائی افسر این این سری واستاوا نے کہا ہے کہ طوفان میں ایک لاکھ سے زائد افراد اپنی زرعی اراضیوں اور مویشیوں سے محروم ہو گئے ہیں۔

سری واستاوا نے کہا ہے کہ متعدد علاقوں میں طوفان کی وارننگ دے دی گئی ہے اور اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی ملک کے شمالی حصے  میں آنے والے طوفان  کے نتیجے میں 125 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں