افغانستان، قندھار میں طالبان شر پسندوں کے حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک
اس حملے میں 9 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ، جبکہ حملے کے بعد چھڑنےو الی جھڑپ میں 15 دہشت گرد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے
966220
جنوبی افغانستان میں واقع صوبہ قندھار کے ضلع ماروف میں دہشت گرد تنظیم طالبان کے عسکریت پسندوں کے پولیس گاڑیوں کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
قندھار کے محکمہ پولیس کے ترجمان ضیاء دُرانی کا کہنا ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں نے علاقے میں گشت کرنے والی پولیس گاڑیوں پر بھاری اسلحہ سے حملہ کر دیا۔
دُرانی کا کہنا ہے اس حملے میں 9 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ، جبکہ حملے کے بعد چھڑنےو الی جھڑپ میں 15 دہشت گرد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔
اُدھر طالبان نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں سیکورٹی اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہو گئی ہے۔
متعللقہ خبریں
شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ غیر عسکری علاقے میں بارودی سرنگیں بچھا دیں
شمالی کوریا، فوجی قوّت سے پاک علاقے میں بارودی سرنگیں بچھا رہا ہے: روزنامہ یونہاپ