افغانستان: انتخابی مرکز پر بم حملہ، 12 افراد ہلاک 33 زخمی

بم حملے میں افغانستان کے مشرقی شہر خوست میں ایک مسجد کے صحن میں لگائے گئے انتخابی رجسٹریشن کیمپ  کو ہدف بنایا گیا

965009
افغانستان: انتخابی مرکز پر بم حملہ، 12 افراد ہلاک 33 زخمی

افغانستان میں ایک انتخابی مرکز پر بم حملے میں 12 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق بم حملے میں افغانستان کے مشرقی شہر خوست میں ایک مسجد کے صحن میں لگائے گئے انتخابی رجسٹریشن کیمپ  کو ہدف بنایا گیا۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب مسجد سے نکلنے والے نمازی ماہِ اکتوبر میں متوقع پارلیمانی انتخابات  کے لئے اندراج کروا رہے تھے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ گذشتہ  ماہ  بھی دارالحکومت کابل  میں ایک انتخابی مرکز پر خود کش حملہ کیا گیا تھا۔

ساٹھ افراد کی ہلاکت اور 130 کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی تھی ۔



متعللقہ خبریں