میانمار میں  کان  کے ایک حادثے 14 افراد ہلاک

منہدم ہونے والی کان کے ملبے سے بعض کان کن بچ نکلنے میں کامیاب بھی ہوئے۔ جیڈ کانوں کے مقامی ایڈمنسٹریٹر نے کمپنیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کان کنوں کے تحفظ کے ملکی ضوابط پر مناسب انداز میں عمل کریں

963973
میانمار میں  کان  کے ایک حادثے 14 افراد ہلاک

میانمار کے شمال میں  کان  کے ایک حادثے  ابتدائی اندازے کے مطابق  14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

امدادی ورکروں کے مطابق یہ حادثہ  تومائی   ہکا  نامی گاؤں میں رونما ہوا۔ منہدم ہونے والی کان کے ملبے سے بعض کان کن بچ نکلنے میں کامیاب بھی ہوئے۔ جیڈ کانوں کے مقامی ایڈمنسٹریٹر نے کمپنیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کان کنوں کے تحفظ کے ملکی ضوابط پر مناسب انداز میں عمل کریں۔ وائی ہکا کی کانوں میں تقریبا پچاس ہزار کان کن ملازم ہیں۔

میانمار میں  سن 2015  میں بھی کان کے حادثے میں  100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں