بھارت کے پہلے مسلمان ایئر چیف ادریس حسن لطیف انتقال کر گئے

بھارت کے سابق ائرچیف ادریس حسن لطیف حیدرآباد میں انتقال کر گئے ان کی عمر94سال تھی

963636
بھارت کے پہلے مسلمان ایئر چیف ادریس حسن لطیف انتقال کر گئے

بھارت کے سابق ائرچیف ادریس حسن لطیف حیدرآباد میں انتقال کر گئے ان کی عمر94سال تھی۔

انہوں نے تقسیم کے بعد پاک فضائیہ  میں شمولیت کی دعوت قبول نہیں کی تھی اور بھارتی فضائیہ  کے ساتھ منسلک رہنے کو ترجیح دی تھی۔

ریٹائرمنٹ کے بعد وہ فرانس میں بھارت کے سفیر اور مہاراشٹراکے گورنر بھی رہے تھے۔

جون1923ءمیں حیدرآباد میں پیدا ہونے والے ادریس حسن لطیف نے 1942ء میں رائل انڈین ائرفورس میں شمولیت اختیار کی۔

امبالہ میں تربیت مکمل کرنے کے بعد انہیں کراچی میں نمبر2 کوسٹل ڈیفنس فلائٹ میں تعنیات کیا گیابعدازاں مدراس اوربرما میں انہوں نے اسکوارڈن لیڈراصغرخان اور فلائٹ لیفٹننٹ نور خان  کی  قیادت میں کام کیا۔

نورخان اور اصغر خان بعد میں پاک فضائیہ  کے سربراہ مقرر ہوئے۔

ادریس حسن لطیف کے دونوں افسران کے ساتھ انتہائی دوستانہ تعلقات تھے۔

1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران ادریس حسن لطیف بھارت کے ائروائس مارشل کے عہدے پر فائز تھے۔

بھارتی فضائیہ کو جدید خطوط پر اُستوار کرنے اور رُوس اور دیگر ممالک سے نئے لڑاکا طیاروں کی خریداری میں اُن کا کلیدی کردار رہا ہے۔

تقسیم کے وقت ایک مسلمان آفیسر کے طور پر ادریس حسن لطیف کے پاس انتخاب تھا کہ وہ بھارت یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔

نورخان اور اصغرخان نے جب پاک فضائیہ کو ترجیح دی تو ادریس حسن لطیف کو بھی پیش کش کی وہ بھی اس  کا حصہ بن جائیں تاہم ادریس حسن لطیف کا کہنا تھا کہ مذہب اور وطن کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے بھارتی فضائیہ کو ترجیح دی اور 31اگست 1978ء کو پہلے مسلمان ائرچیف مقررہوئےاور 1981ء میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔

 

 



متعللقہ خبریں