جزیرہ نما کوریا میں اب جنگ نہیں ہوگی:کوریائی رہنماوں کا مشترکہ بیان

بتایا گیا ہے کہ صدر مُون جے اِن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے جزیرہ نما کوریا کوغیر جوہری  خطہ بنانے کے موضوع پر انتہائی سنجیدگی اور ایمانداری سے تبادلہ خیال کیا

959877
جزیرہ نما کوریا میں اب جنگ  نہیں ہوگی:کوریائی رہنماوں کا مشترکہ بیان

شمالی اور جنوبی کوریائی ریاستوں کے اعلیٰ ترین رہنماؤں کی ایک تاریخی ملاقات آج ہوئی۔

جنوبی کوریائی صدر مُون جے اِن سے ملاقات کے لیے  شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن آج پہلی بار جنوبی کوریا پہنچے تھے۔

خبر کے مطابق ،اس ملاقات میں دونوں  رہنماوں  نے  جوہری اسلحے  کے خاتمے کے علاوہ قیام امن کے امکانات پر بھی بات چیت کی۔

جنوبی کوریائی صدر کے دفتر کے ایک ترجمان نے بعد ازاں بتایا کہ صدر مُون جے اِن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے جزیرہ نما کوریا کوغیر جوہری  خطہ بنانے کے موضوع پر انتہائی سنجیدگی اور ایمانداری سے تبادلہ خیال کیا۔

 



متعللقہ خبریں