افغانستان: داعش کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا

صوبہ جُزجان کی تحصیل درزاب میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا

922302
افغانستان: داعش کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا

افغانستان میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

افغانستان کے شمالی صوبے جُزجان کی تحصیل درزاب میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

جُزجان کے گورنر دفتر کے ترجمان رضا غفوری نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے درزاب کے علاقوں کزل کشلاک اور ہوجا آشکارہ میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا ہے۔

غفوری کے مطابق آپریشن میں 2 علاقائی سربراہ دہشت گردوں سمیت داعش کے کُل 13 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

ترجمان غفوری کے مطابق جھڑپوں میں  سکیورٹی فورسز کی طرف سے بھی ایک محافظ ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں