جاپانی شہزادی کی شادی ملتوی

جاپان کے شاہ آکی ہیٹو کی سب سے بڑی پوتی شہزادی ماکو کی شادی ملتوی ہو گئی

905338
جاپانی شہزادی کی شادی ملتوی

جاپان کے شاہ آکی ہیٹو کی سب سے بڑی پوتی شہزادی ماکو کی شادی ملتوی ہو گئی۔

شاہی پیلس کی خبر رساں ایجنسی نے شادی کی تیاریوں کے لئے ناکافی وقت کو وجہ دکھا کر شادی کو کم از کم 2 سال  تک ملتوی کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

ماہِ مارچ میں متوقع منگنی کی تقریب کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے تاہم منگنی کی نئی تاریخ کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

شہزادی ماکو نے بھی جاپانی  ذرائع ابلاغ  کے لئے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ ہم نے سال 2020 تک شادی کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماکو نے کہا ہے کہ "ہمارے خیال میں ہم نے بعض چیزوں میں بہت عجلت کی ہے"۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے منگیتر کے ساتھ شادی کے بارے میں زیادہ تفصیل سے سوچا ہے اور تیاریوں کے لئے مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دادا شاہ آکی ہیٹو اور ملکہ نے بھی اس فیصلے کا احترام کیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہ آکی ہیٹو کی سب سے بڑی پوتی ماکو نے ماہِ ستمبر میں ٹوکیو کی بین الاقوامی کرسچئین یونیورسٹی  سے فارغ التحصیل اپنے کلاس فیلو کیکومورو کے ساتھ منگنی کر لی تھی۔

جاپان میں خواتین تخت نشین نہیں ہو سکتیں لیکن عوام میں سے ایک شخص سے شادی کرنے کی وجہ سے شہزادی ماکو "شہزادی " کے لقب سے بھی محروم ہو جائیں گی۔

شہزادی ماکو کے دادا 83 سالہ شاہ آکی ہیٹو اپریل  2019  میں تخت سے اتر جائیں گے۔



متعللقہ خبریں