شی ۔ ٹرمپ ملاقات

مذاکرات میں کوریا جزیرہ نما کی حالیہ صورتحال کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تجارتی و اقتصادی  تعلقات پر بات چیت کی گئی

889501
شی ۔ ٹرمپ ملاقات

چین کے صدر شی جی پنگ اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات ہوئی۔

چین کے CCTV ٹیلی ویژن چینل کے مطابق دونوں رہنماوں کے مذاکرات میں کوریا جزیرہ نما کی حالیہ صورتحال کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تجارتی و اقتصادی  تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں شی نے کہا کہ اقتصادی  و تجارتی شعبوں میں چین اور امریکہ   کا تعاون دونوں ملکوں کو ٹھوس فوائد پہنچا رہا ہے لہٰذا فریقین کے درمیان تعلقات کا صحتمندانہ اور مستحکم شکل میں فروغ پانا اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیجنگ انتظامیہ اور واشنگٹن انتظامیہ کے لئے ضروری ہے کہ حساس موضوعات  پر تعمیری شکل میں غور کریں۔ مزید یہ کہ چین اور امریکہ کی افواج کے مابین منشیات  کے خلاف جدوجہد میں اور  انسانی،  علاقائی اور بین الاقوامی مسائل میں باہمی تعاون  کی حوصلہ افزائی کی جانے کی ضرورت ہے۔

صدر ٹرمپ نے بھی چین کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں  کو تقویت دینے  اور دو طرفہ تجارتی و اقتصادی شعبوں میں  تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دوسری طرف چین کے صدر شی نے کوریا جزیرہ نما کی حالیہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے  علاقے کو جوہری اسلحے سے پاک کئے جانے، ڈائیلاگ کے دوبارہ آغاز کے لئے موزوں شرائط تشکیل دینے اور حاصل کردہ مفادات کے دوام کے لئے فریقین  سے کوششیں کرنے کی اپیل کی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ مذکورہ مسئلے  میں  ہم بیجنگ انتظامیہ کے کردار  کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور اس مسئلے میں چین کے ساتھ رابطے اور تعاون کو تقویت دینے کے خواہش مند ہیں۔



متعللقہ خبریں