امریکہ کا چین کو لگام ڈالنا ناممکن ہے: بیجنگ

امریکی قومی سلامتی حکمت عملی دستاویز سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ واشنگٹن کو چین کے عروج کو ایک حقیقت کے طور پر تسلیم کرنے میں دشواری ہو رہی  ہے: دی گلوبل ٹائمز

871510
امریکہ کا چین کو لگام ڈالنا ناممکن ہے: بیجنگ

چین

چین نے کہا ہے کہ امریکہ کو اب چین کے عروج کو تسلیم کر لینا چاہیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے نئی قومی سلامتی حکمت عملی کا اعلان  کر کے روس اور چین کو امریکی اقدار کو للکارنے والے رقیب قرار دینے کا بیجنگ انتظامیہ کی طرف سے جواب دیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے کل اعلان کردہ 55 صفحات پر مشتمل قومی سلامتی حکمت عملی دستاویز میں بیجنگ کے علاقے میں طاقت پکڑنے پر زور دیتے ہوئے چین کو ٹیکنالوجی چوری کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

سلامتی حکمت عملی میں  چینیوں کے لئے ویزے کی پابندیوں اور مارکیٹ بیرئیروں پر بھی بات کی گئی ہے۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے نشریاتی اداروں  میں سے دی گلوبل ٹائمز نے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ مذکورہ دستاویز  سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ واشنگٹن کو چین کے عروج کو ایک حقیقت کے طور پر تسلیم کرنے میں دشواری ہو رہی  ہے۔

دی گلوبل ٹائمز نے کہا ہے کہ  چین کے دیو ہیکل قدو کاٹھ  اور قوت  کو ذہن میں لانے پر امریکہ کا چین کو لگام ڈالنا ناممکن ہے۔ واشنگٹن  کے اندیشوں کی تہہ میں جو اسباب کارفرما ہیں وہ چین کا ہر صورتحال میں ترقی کرتے چلے جانا  اور اپنی آبادی کو پھیلانا جاری رکھنا ہیں۔

واشنگٹن میں چین کے سفارت خانے نے بھی امریکی انتظامیہ  سے فرسودہ طرزِ فکر سے نجات پانے کی اپیل کی ہے۔

سفارت خانے نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ" امریکہ کو چین کی ترقی کو، اس کے پھلنے پھولنے قبول کر کے خود کو اس کے مطابق ڈھالنا چاہیے"۔



متعللقہ خبریں