بالی : ہوائی اڈہ آج بھی بند،سیاح محصور ہو کر رہ گئے

انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں آتش فشانی کے باعث ہوائی اڈہ آج پانچویں دن بھی بند ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ کوہ آگونگ میں کسی وقت بھی دھماکے ہو سکتے ہیں

857558
بالی : ہوائی اڈہ آج بھی بند،سیاح محصور ہو کر رہ گئے

انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں آتش فشانی کے باعث ہوائی اڈہ آج پانچویں دن بھی بند ہے۔

 شہری ہوا بازی  حکام کے مطابق، اس پہاڑ سے نکلنے والے  دھوئیں  اور راکھ کی وجہ سے پروازوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

حکام کے مطابق کوہ آگونگ میں کسی وقت بھی دھماکے ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے تحت ہزاروں افراد کو قریبی علاقوں سے نکالا جا چکا ہے۔

 ایک اندازے کے مطابق بالی میں  اس وقت  ایک لاکھ بیس ہزار سیاح محصور ہیں۔



متعللقہ خبریں