جزیرہ بالی: آتش فشاں مسلسل متحرک،پروازیں شدید متاثر

انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں واقع کوہ آگونگ میں آتش فشانی کے باعث آج چوتھے روز بھی پروازوں کا سلسلہ معطل ہے

856438
جزیرہ بالی: آتش فشاں مسلسل متحرک،پروازیں شدید متاثر

انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں واقع کوہ آگونگ میں آتش فشانی کے باعث آج چوتھے روز بھی پروازوں کا سلسلہ معطل ہے۔

شہری ہوا بازی  حکام کے مطابق،  اگلے چوبیس گھنٹوں تک پروازوں کی بحالی کا امکان نہیں ہے۔  یاد رہے کہ ہفتے کے دن اس پہاڑ  سے فضا میں دھوئیں کے کثیف بادل اور راکھ شامل ہونے کے باعث بالی کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔

 واضح رہے کہ  صرف منگل کے دن ہی 443 پروازیں متاثر ہوں گی۔

 دوسری جانب   حکام نے  کوہ آگونگ کے قریبی علاقوں سے ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں