افغانستان کے صوبہ لوگر میں خود کش حملہ ،11 افراد زخمی

افغانستان کے صوبہ لوگر میں ایک خود کش حملے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

856822
افغانستان کے صوبہ لوگر میں خود کش حملہ ،11 افراد زخمی

 

افغانستان کے صوبہ لوگر میں ایک خود کش حملے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

صوبہ لوگر گورنر ہاؤس کے ترجمان سلیم صالح نے کہا ہے کہ  خود کش حملہ آور نے لوگر کےشہر پلی عالم  کے  پر ہجوم مقام پر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا  جس کے نتیجے میں 11 شہری زخمی ہو گئے ہیں ۔  خود کش حملہ آور کا ہدف   علاقے میں موجود محکمہ پولیس کے انسپکٹر تھے لیکن وہ اس حملے میں بالا بال بچ گئے ۔

اس حملے کی ذمہ داری فی الحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔



متعللقہ خبریں