میانمار پر پابندیاں لگانا ٹھیک نہیں ہوگا: امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ فی الحال میانمار پر پابندیاں روہنگیا تنازعے کے حل میں مدد گار ثابت نہیں ہوں گی

848086
میانمار پر پابندیاں لگانا ٹھیک نہیں ہوگا: امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ فی الحال میانمار پر پابندیاں روہنگیا تنازعے کے حل میں مدد گار ثابت نہیں ہوں گی۔

  البتہ ٹلرسن نے ریاست رخائن  میں میانمار کی فوج  کی جانب سے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی آزاد تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

اپنے ایک روزہ دورے کے دوران ٹلرسن نے یہ بات میانمار کے فوجی سربراہ سینیئر جنرل مِن آؤنگ ہلائنگ اور جمہوری رہنما آنگ سان سوچی سے ملاقاتوں کے بعد کہی۔

 اس سال اگست کے اواخر سے رخائن  میں جاری کریک ڈاؤن کے باعث تقریباً6لاکھ روہنگیا مسلمان ہجرت کر کے بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں