اقوام عالم کو اپنے اندر توازن پیدا کرنے کی ضرورت ہے :چینی صدر

چین کے صدر شی جِن پِنگ نے کہا ہے کہ عالمگیریت کے رجحان کا رخ موڑا نہیں جا سکتا اور اقوام عالم کو اس کے اندر مزید توازن پیدا کرنے اور وسعت پیدا کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے

845264
اقوام عالم کو اپنے اندر توازن پیدا کرنے کی ضرورت ہے :چینی صدر

چین کے صدر شی جِن پِنگ نے کہا ہے کہ عالمگیریت کے رجحان کا رخ موڑا نہیں جا سکتا اور اقوام عالم کو اس کے اندر مزید توازن پیدا کرنے اور وسعت پیدا کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

 اپیک  اجلاس  میں شی جن پنگ نے امریکی صدر کے اُس بیان کے جواب میں یہ بیان دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ  ایسے تجارتی  معاہدے سے باہر رہے گا جن سے امریکی خودمختاری پر حرف آنے کا امکان ہو۔

چینی صدر نے اجلاس    میں  تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا اور بحر الکاہل کی اقوام کو  اپنی کثیرالجہتی حیثیت کو برقرار رکھنا ہو گا۔

 ایشیا پیسیفک اکنامک فورم کا دو روزہ سالانہ سربراہی اجلاس گزشتہ روز سے ویتنام کے ساحلی شہر دانانگ میں شروع ہوا ہے۔

 



متعللقہ خبریں