امریکی بمبار طیاروں کی جنوبی کوریا اور جاپان کے قریب پروازیں

جزیرہ نما کوریا کے علاقے میں جنگی مشقوں کے سلسلے میں گزشتہ روز گوام کے اڈے سے بی آئی بی بمبار طیاروں جبکہ جنوبی کوریا اور جاپان سے پرواز  کرنے والے لڑاکا جیٹ  طیاروں نے جنگی مشق میں حصہ لیا

839958
امریکی بمبار طیاروں کی جنوبی کوریا اور جاپان کے قریب پروازیں

امریکی فضائی فوج کا کہنا ہے کہ جزیرہ نما کوریا کے علاقے میں جنگی مشقوں کے سلسلے میں گزشتہ  روز گوام کے اڈے سے بی آئی بی بمبار طیاروں جبکہ جنوبی کوریا اور جاپان سے پرواز  کرنے والے لڑاکا جیٹ  طیاروں نے جنگی مشق میں حصہ لیا۔

یہ مشن ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایک روز بعد صدر ڈونالڈ ٹرمپ جاپان، جنوبی کوریا، چین، ویتنام اور فلپائن کے 12 روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

 امریکی فضائیہ نے بتایا ہے کہ بمبار طیارے کسی موجودہ مشق کی وجہ سے شامل نہیں کیے گئے۔

بلکہ  یہ مشق بہت پہلے سے طے تھی۔

امریکی طیاروں  نے پچھلی بار ایک  ایسا اقدام 10 اکتوبر کو کیا تھا جب صدر ٹرمپ نے امریکہ کے اعلی  دفاعی اہل کاروں کے ساتھ ملاقات کی تھی، جس میں اس معاملے پر بات ہوئی تھی کہ شمالی کوریا کی جانب سے کسی خطرے کا کس طرح جواب دیا جائے گا۔

 یاد رہے کہ شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار لے جانے والے اس  میزائل پر کام کر رہا ہے جو امریکہ کی سرزمین کو ہدف بنانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

 



متعللقہ خبریں