افغانستان: طالبان کا فوجی چوکی پر حملہ،9 فوجی ہلاک

طالبان عسکریت پسندوں نے افغانستان کے مغربی صوبے میں ایک فوجی پوسٹ پر حملہ کر کے کم از کم نو فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے

834032
افغانستان: طالبان کا فوجی چوکی پر حملہ،9 فوجی ہلاک

طالبان عسکریت پسندوں نے افغانستان کے مغربی صوبے میں ایک فوجی پوسٹ پر حملہ کر کے کم از کم نو فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

صوبہ فرح  کی انتظامیہ  کےترجمان محمد ناصر مہری کے مطابق، یہ حملہ گزشتہ رات   ہوا  جس  حملے میں نو افغان فوجی ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے۔

 افغان فوجیوں کے خلاف بھاری توپیں بھی استعمال کی گئیں۔

  ترجمان کا کہنا ہے کہ  افغان جنگی طیاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 17 طالبان حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔



متعللقہ خبریں