بھارت کی پاک سرحدوں پر ایک بار پھر بھاری بمباری

پاکستان اور بھارت کے درمیان  کشمیر    کے علاقے میں  دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کا عمل  گزشتہ برس کے آخری ایام سے زور پکڑ گیا ہے

817361
بھارت کی پاک سرحدوں پر  ایک بار پھر بھاری بمباری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے راولا کوٹ اور راکھ چِکری کے مقام پر شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک فوجی سمیت  3 افراد  ہلاک  جبکہ تین فوجی زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ اور بھرپور جواب دیا جس سے بھارتی فوجیوں کو جانی و مالی نقصان ہوا۔

پاک فوج نے ان بھارتی سرحدی  چوکیوں  کو بھی  نشانہ بنایا جہاں سے فائر کھولا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان  کشمیر    کے علاقے میں  دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کا عمل  گزشتہ برس کے آخری ایام سے زور پکڑ گیا ہے۔

جموں کشمیر کا علاقہ  دونوں ملکوں کے برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے کشیدگی کا شکار ہے۔

اس  تاریخ  سے ابتک  پر تشدد واقعات میں 70 ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں