روہنگیا پناہ گزینوں کی 60 فیصد تعداد بچوں پر مشتمل ہے :یونیسیف

بچوں کے عالمی ادارہ یونسیف نے کہا ہے کہ میانمار کی فوج کے حملوں سے بچ کر بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں میں تقریبا 60 فیصد تعداد بچوں کی ہے

813584
روہنگیا پناہ گزینوں کی 60 فیصد تعداد بچوں پر مشتمل ہے :یونیسیف

 بچوں کے عالمی ادارہ یونسیف نے کہا ہے کہ میانمار کی فوج کے حملوں سے بچ کر بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں میں تقریبا 60 فیصد تعداد بچوں کی ہے۔

 ادارے کے مطابق ، اب تک 1400 ایسے بچوں کو شمار کیا جاچکا ہے جو اپنے والدین کے بغیر میانمار کی سرحد عبور کرکے بنگلا دیش پہنچے ہیں  جنہوں نے   گھروالوں کو قتل ہوتے اور اپنے گھروں میں آگ لگائے جانے کے مناظر اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں ۔

 یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  بنگلا دیش کے پناہ گزین کیمپوں کی صورتحال ابتر ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد ایسے مقامات پر پڑے ہوئے ہیں جہاں بچوں کی  سلامتی  اور دیکھ بھال کا مناسب انتظام نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں