ملائيشيا: مدرسے ميں آگ لگنے سے چوبيس افراد ہلاک

خبر رساں ادارے اے ایف پی  کے مطابق 23 طلبہ اور ایک وارڈن کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے

806781
ملائيشيا: مدرسے ميں آگ لگنے سے چوبيس افراد ہلاک

ملائيشيا کے دارالحکومت کوالا لمپور ميں آج ايک اسلامی مدرسے ميں آتش زدگی کے سبب کم از کم چوبيس افراد ہلاک ہو گئے ہيں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی  کے مطابق 23 طلبہ اور ایک وارڈن کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

لڑکوں کی عمريں تيرہ سے سترہ برس کے درميان تھيں اور وہ سب اس مدرسے کے طلباء تھے۔ حکام نے بتايا کہ مدرسے سے باہر نکلنے کا صرف ايک ہی راستہ تھا، جس سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی۔ ملائيشين وزير برائے تعمیرات اور شہری امور نوح عمر کے مطابق مدرسے ميں ايک ايسی ديوار تعمير کی گئی تھی، جسے وہاں نہيں ہونا چاہيے تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کا یہ واقعہ گذشتہ دو عشروں میں سب سے بھیانک واقعہ ہوسکتا ہے۔

اس واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر جو تصویریں پوسٹ کی گئیں اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مدرسے کی عمارت کی بالائی منزل کے کمرے، جس میں ممکنہ طور پر طلبہ سو رہے تھے، پوری طرح سے آگ کے شعلوں میں ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق سنہ 2015 سے اب تک آگ لگنے کے ایسے 200 سے زیادہ واقعات پیش آچکے ہیں۔

وزیر اعظم نجیب رزاق نے اس واقعے پر اپنی ایک ٹویٹ میں افسوس کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں