بھارت ميں ايک کشتی الٹنے سے کم از کم انيس افراد ہلاک

حکام کے مطابق الٹنے والی کشتی پر ساٹھ سے زائد افراد سوار تھے۔ انيس افراد کی ہلاکت کی تصديق کر دی گئی ہے، دس افراد تیر کر دريا کے کنارے تک پہنچے تاہم اکتيس افراد ابھی تک لاپتہ ہيں اور ان کی تلاش کا کام جاری ہے

806742
بھارت ميں ايک کشتی الٹنے سے کم از کم انيس افراد ہلاک

بھارت کی ریاست اُتر پردیش ميں آج ايک کشتی الٹنے سے کم از کم انيس افراد ہلاک ہو گئے۔

 يہ حادثہ دريائے جمنا ميں جمعرات کی صبح پيش آيا۔

حکام کے مطابق الٹنے والی کشتی پر ساٹھ سے زائد افراد سوار تھے۔ انيس افراد کی ہلاکت کی تصديق کر دی گئی ہے، دس افراد تیر کر دريا کے کنارے تک پہنچے تاہم اکتيس افراد ابھی تک لاپتہ ہيں اور ان کی تلاش کا کام جاری ہے۔

حکام اس سلسلے ميں تفتيش جاری رکھے ہوئے ہيں تاہم امکان یہی ہے کہ يہ حادثہ کشتی پر گنجائش سے زيادہ مسافروں کے سبب پيش آيا۔

اے ایف پی کے مطابق ریاست اُتر پردیش کے شہر باغ پت کے قریب آج صبح دریائے جمنا میں ڈوبنے والی اس کشتی پر 60 سے زائد افراد سوار تھے۔ حکام کے  مطابق کم از کم 10 افراد تیر کر کنارے تک پہنچے جبکہ 19 لاشوں کو دریا سے نکالا جا چکا ہےجبکہ  30 سے زائد افراد لا پتہ ہیں۔

حالیہ شدید مون سون بارشوں کے سبب بھارت کے اکثر دریاؤں میں پانی کی سطح کافی بلند ہو گئی ہے۔ ان دریاؤں کے ارد گرد آباد دور دراز علاقوں میں ایک سے دوسرے کنارے پر جانے کے لیے اکثر کشتیوں کا ہی سہارا لیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں