شمالی کوریا ایٹمی پروگرام :جاپان اور جنوبی کوریا کا سخت موقف اپنانے کا اعلان

جنوبی کوریا کے صدر مُون جے اِن اور جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شمالی کوریا کے خلاف سخت موقف اپنانے پر اتفاق کیا گیا

802829
شمالی کوریا ایٹمی پروگرام :جاپان اور جنوبی کوریا کا سخت موقف اپنانے کا اعلان

 جنوبی کوریا کے صدر مُون جے اِن اور جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شمالی کوریا کے خلاف سخت موقف اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

 یہ ملاقات روس کے شہر ولاڈی ووسٹک میں ہوئی جہاں یہ دونوں رہنما مشرق بعید ممالک کے اقتصادی  فورم میں شرکت کے لیے  موجود تھے۔

 ملاقات میں شمالی کوریائی جوہری  اسلحہ سازی  سے پیدا ہونے والے بحران کے تناظر میں اقوام متحدہ کی جانب سے انتہائی سخت پابندیوں کی قرارداد مرتب کرنے پر بھی دونوں  رہنماوں  نے رضامندی ظاہر کی۔

 ولاڈی ووسٹک میں جاپانی وزیراعظم شینزو  آبے نے اخباری نمائندوں  کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے بار بار اشتعال انگیز اقدامات نے خطے کی سلامتی کو ناقابل برداشت حد تک  خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں