افغانستان: نیٹو طیاروں کی شادی کی تقریب پر بمباری

نیٹو طیاروں کی کارکی گاوں میں ایک شادی کی تقریب پر بمباری کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی

801559
افغانستان: نیٹو طیاروں کی شادی کی تقریب پر بمباری

نیٹو فورسز کے طیاروں نے افغانستان کے دارالحکومت کابل  کی تحصیل کھارا باع  میں ایک شادی کی تقریب پر بمباری کی۔

کھاراباع  کے گورنر عبدالسامی شریفی نے کہا ہے کہ نیٹو طیاروں نے تحصیل سے منسلک  گاوں کارکی میں ایک شادی کی تقریب پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی  ہو گئے ہیں۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شادی میں  ہوائی فائرنگ کے بعد طیاروں نے علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔

شریفی کے مطابق موضوع سے متعلق تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔

عینی شاہدوں نے ہلاکتوں کی تعداد کے 2 سے  زیادہ ہونے کا دعوی کیا ہے۔

تاہم افغانستان کی نیٹو یونٹوں کی طرف سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں