افغانستان: امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکہ

دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے جوار میں ہونے والے دھماکے میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی ہو گئے

798277
افغانستان: امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے  کے جوار میں ہونے والے دھماکے میں 4 افراد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

دھماکے کے ایک خود کش  حملہ ہو سکنے کا احتمال ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق حملے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

AFP خبر رساں ایجنسی کے لئے اپنے بیان میں وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دھماکہ کابل کے مسعود اسکوائر  کے جوار میں پیش آیا۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں