جزیرہ "گوام" کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے:شمالی کوریا کی دھمکی

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ بحرالکاہل میں امریکی جزیرے" گوام" کو میزائل سے نشانہ بنانے کے بارے میں غور کر رہا ہے۔

786347
جزیرہ "گوام" کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے:شمالی کوریا کی دھمکی

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ بحرالکاہل میں امریکی جزیرے" گوام" کو میزائل سے نشانہ بنانے کے بارے میں غور کر رہا ہے۔

شمالی کوریا کے مطابق،  یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد آیا کہ شمالی کوریا کو آگ اور غصےکا سامنا کرنا ہوگا۔

شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی KCNA نے کہا کہ وہ گوام پر درمیانے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ داغنے کے منصوبے پر غور کر رہا ہے۔

امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان تازہ ترین بیان میں گزشتہ روز  جاری ہونے والے ایک فوجی بیان کا ذکر تھا جو کہ بظاہر" گوام" میں امریکی فوجی مشق کے جواب میں آیا تھا۔

خیال رہے کہ گوام میں امریکہ کے جنگی بمبار طیارے تعینات ہیں اور حالیہ دنوں ان کے درمیان شدید قسم کی بیان بازی کا سلسلہ چل نکلا ہے۔



متعللقہ خبریں