افغانستان: طالبان نے اغوا کردہ 235 شہری رہا کر دئیے

طالبان کے زیر تحویل شہریوں کو قبائلی رہنماوں کی اپیل پر رہا کر دیا گیا: ذبیح اللہ امانی

786481
افغانستان: طالبان نے اغوا کردہ 235 شہری رہا کر دئیے

افغانستان کے شمالی صوبے ساری پُل میں طالبان کے اغوا کردہ 235 شہریوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

ساری پُل گورنر دفتر کے ترجمان ذبیح اللہ امانی نے کہا ہے کہ طالبان نے مختصر عرصہ  پہلے ساری پُل  کے علاقے میر زاولانگ  کو کنٹرول میں لیا تھا اور 30 شہریوں کو ہلاک اور 235 کو اغوا کر لیا تھا۔

امانی نے کہا ہے کہ طالبان کے زیر تحویل شہریوں کو قبائلی رہنماوں کی اپیل پر رہا کر دیا گیا ہے  اور انہیں ساری پُل  کے مرکز میں رکھا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق میر زاولانگ پر حملے میں طالبان کو داعش کے دہشتگردوں کا تعاون حاصل تھا اور  علاقے میں آپریشن کا آغاز کروایا جائے گا۔

طالبان نے دعوی کیا تھا کہ میر زاولانگ میں ہلاک کئے جانے والے 30 افراد گاوں کے محافظ تھے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا تھا کہ شہریوں کے قتل عام کا بدلہ لیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں