افغانستان: غیر ملکی فوجی قافلے پر حملہ،4 افراد ہلاک

افغانستان میں  گزشتہ  رات کابل میں غیر ملکی فوجیوں کے قافلے پر ایک خودکش حملے میں کم ازکم 4 افراد ہلاک ہو گئے

783445
افغانستان:  غیر ملکی فوجی قافلے پر حملہ،4 افراد ہلاک

افغانستان میں  گزشتہ  رات کابل میں غیر ملکی فوجیوں کے قافلے پر ایک خودکش حملے میں کم ازکم 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

ابتدائی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں تین افغان شہری شامل ہیں۔

نیٹو کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ نیٹو مشن کا ایک فوجی بھی اس حملے میں مارا گیا۔

حملے کی زد میں آنے والے فوجی قافلے میں نیٹو اور أفغان حکومت کے فوجی دونوں شامل تھے۔

فوج کے ایک بیان میں بتایا گیا  ہے  کہ حملہ آور نے جس نے بارودی جیکٹ پہنی ہوئی تھی خود کو فوجیوں کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔

نیٹو سے تعلق رکھنے والے پانچ فوجی اور ایک افغان مترجم زخمی ہوئے جنہیں بگرام ایئرفیلڈ کے امریکی فوجی اسپتال پہنچا دیا گیا اور  ان کی حالت خطرے سے باہر بیان  بتائی جاتی ہے۔

 


ٹیگز: #کابل , #نیٹو

متعللقہ خبریں