میانمار شدید بارشوں اور سیلاب سے تین افراد ہلاک

ملک    میں سیلاب  کی آفت  کے باعث ایک لاکھ چالیس ہزار  افراد  کو بلند مقامات کی جانب  منتقل کر دیا گیا  ہے

780940
میانمار شدید بارشوں  اور سیلاب سے تین افراد ہلاک

میانمار  مون  سون بارشوں  سے پیدا ہونے والے سیلاب   سے  تین  افراد  ہلاک ہو گئے۔

حکام  نے اطلاع دی ہے کہ ملک    میں سیلاب  کی آفت  کے باعث ایک لاکھ چالیس ہزار  افراد  کو بلند مقامات کی جانب  منتقل کر دیا گیا  ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت نیپی ڈو   سمیت متعدد شہر  زیر آب  آ گئے ہیں۔ جبکہ 25 ہزار طالب علموں کے زیر تعلیم ہونے والے 200 اسکولوں کو عارضی  طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات و پانی نے  متنبہ کیا ہے کہ شدید بارشوں کا سلسلہ آئندہ کے ایام میں بھی جاری رہے گا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں