افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں،7 افراد ہلاک درجنوں زخمی

شمال مشرقی افغان صوبے  بدخشاں  میں   سیلاب کی تباہ کاریوں نے 7 افراد کی جان لے لی اور متعدد مکانات کو مسمار کردیا

769122
افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں،7 افراد ہلاک درجنوں زخمی

 شمال مشرقی افغان صوبے  بدخشاں  میں   سیلاب کی تباہ کاریوں نے 7 افراد کی جان لے لی ۔

 بدخشاں کی رکن  پارلیمان  فوزیہ کوفی   نے بتایا ہے کہ  علاقے میں  چند دنوں سے جاری بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے  جس کے نتیجے میں  20 افراد زخمی  ہوئے ہیں،متعدد مکانات  تباہ اور کئی ایکڑ اراضی زیر آب آچکی ہے ۔

حکام  کا کہنا ہے کہ متاثرین سیلاب کو  فوری طور پر خوراک اور  پینےکے پانی کی  ضرورت ہے ۔



متعللقہ خبریں