چین میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 27 افراد ہلاک

چینی میڈیا کے مطابق سیلاب سے 14 شہروں اور16 سو سے زائد دیہاتوں میں ایک کروڑ سے زائد لوگ متاثرہوئے ہیں جبکہ 40 ہزار گھر گر گئے

766058
چین میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 27 افراد ہلاک

چین کے صوبے ہونان میں تیز بارشوں کے باعث سیلاب سے 27 افراد ہلاک اور 8 لاپتا ہوگئے ۔

چینی میڈیا کے مطابق سیلاب سے 14 شہروں اور16 سو سے زائد دیہاتوں میں ایک کروڑ سے زائد لوگ متاثرہوئے ہیں جبکہ 40 ہزار گھر گر گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 15 ہزار کے قریب ریسکیو اہلکاروں پر مشتمل امدادی ٹیمیں مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چین میں 22 جون سے جاری تیز بارشوں کے سلسلے میں اوسطاً 270 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں