پوتن نے شی کو روس کا سب سے بڑا نشان 'عزیز ایندرے نشان'  پیش کیا

روس ایک ایسا ملک ہے کہ جس کے ساتھ بیجنگ قریبی رابطے میں ہے، مارچ 2013 میں چین کا صدر منتخب ہونے کے بعد میں نے پہلا بیرون ملک دورہ روس کا کیا: شی جی پنگ

764495
پوتن نے شی کو روس کا سب سے بڑا نشان 'عزیز ایندرے نشان'  پیش کیا

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے چین کے صدر شی جی پنگ کو روس کا سب سے بڑا نشان 'عزیز ایندرے نشان'  پیش کیا۔

کریملن سے جاری کردہ بیان کے مطابق پوتن نے  شی جی پنگ کو روس  کا سب سے بڑا نشان 'عزیز ایندرے  نشان 'پیش کرنے سے متعلق فیصلے پر دستخط کر دئیے ہیں۔

عزیز ایندرے نشان  ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے کی گئی غیر معمولی کوششوں کے اعتراف میں دیا جاتا ہے اور 'شی' کو یہ نشان ان کی ،روسی  اور چینی عوام کے درمیان دوستی  اور تعاون کے فروغ کے لئے کی گئی کوششوں کی وجہ سے دیا گیا ہے۔

شی جی پنگ ولادی میر پوتن کی دعوت پر روس کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس ایک ایسا ملک ہے کہ جس کے ساتھ بیجنگ قریبی رابطے میں ہے۔

پوتن کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کہا کہ "مارچ 2013 میں چین کا صدر منتخب ہونے کے بعد میں نے پہلا بیرون ملک دورہ روس کا کیا"۔

انہوں نے پوتن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "اس وقت سے ہم آپ کے ساتھ ملاقاتیں کر رہے ہیں اور جہاں تک میرا اندازہ کہتا ہے ہم نے 22 ملاقاتیں کی ہیں۔ اسی وجہ سے روس میرے لئے ایک ایسا ملک ہے کہ جس کا میں نے سب سے زیادہ دورہ کیا ہے۔ وہ غیر ملکی رہنما  کہ جس کے ساتھ میں نے قریبی رابطہ اور تعلق قائم کیا وہ آپ ہیں"۔

شی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ موجودہ دورہ بھی کامیاب رہے گا۔

شین خوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق دو طرفہ مذاکرات میں کوریا جزیرہ نما اور شام سے متعلق مسائل پر بات چیت کی گئی۔

رہنماوں نے  کوریا جزیرہ  نما کے مسائل کے ڈائیلاگ اور مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے کے موضوع پر بھی اتفاق رائے کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں