کشمیر، حریت پسندوں کی فائرنگ سے بھارتی سیکورٹی اہلکار ہلاک

پولیس کا ایک ٹرک علاقے میں گشت کر رہا تھا کہ حریت پسندوں نے ٹرک کو روکتے ہوئے فائر کھول دیا

754509
کشمیر، حریت پسندوں کی فائرنگ سے بھارتی سیکورٹی اہلکار ہلاک

کشمیر میں مبینہ حریت پسندوں نے اچھابَل کے علاقے میں گشتی  پولیس پر گھات لگا کر حملہ کیا جس  سے    6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس کی گاڑی کو روک کر اندھا دھند فائرکھول دیا جس کے نتیجے ٹرک  پر سورا ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

اس  واقعہ کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی ایک  بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے  حملہ آوروں کی تلاش  شروع کردی ہے۔

بھارتی فوج کے خلاف آزادی کے لیے لڑنے والے حریت پسندوں کی جانب سے حالیہ چند ہفتوں کے دوران علاقوں میں پیٹرولنگ کرنے والی حکومتی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

قبل ازیں بھارتی فوجیوں اور پولیس کی انسداد شورش فورس نے دو گھروں میں مسلح حریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر اَروانی گاؤں کا محاصرہ کیا۔

اس واقعے کے بعد حالات میں کشیدگی آگئی  اور ہزاروں لوگوں نے سڑکوں پر نکل بھارت مخالف نعرے لگائے اور حکومتی قوتوں  پر پتھراؤ کیا۔

 



متعللقہ خبریں