سری لنکا میں شدید سیلاب کے نتیجے میں 212 افراد ہلاک

جمعے سے شروع ہونے والے تیز بارشوں کی وجہ سے علاقے میں سیلابی ریلے آئے جس سے اب تک 212 لافراد ہلاک  ہوگئے  جبکہ  پچاس ہزار سے زائد نکل مکانی پر مجبور ہوئے

746758
سری لنکا میں شدید سیلاب کے نتیجے میں 212 افراد ہلاک

سری لنکا میں آنے والے شدید  سیلاب کے نتیجے میں  ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد  212 تک پہنچ گئی ہے۔

اقوام متحدہ  کے  بچوں کے امدادی فنڈ   یونیسف  کے سری لنک میں نمائندئے  ٹم سٹون  نے اقوام متحدہ کے جینوا  آفس میں  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ سری لنکا میں   مون سون کی بارشوں  کے  نتیجے میں  سیلاب  اور مٹی کے تودے گرنے کیوجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی دیکھی جا رہی ہے۔

جمعے سے شروع ہونے والے تیز بارشوں کی وجہ سے علاقے میں سیلابی ریلے آئے جس سے اب تک 212 لافراد ہلاک  ہوگئے  جبکہ  پچاس ہزار سے زائد نکل مکانی پر مجبور ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 112 افراد  اب بھی لاپتہ ہیں اور مدد کے لیے فوجی کشتیاں اور ہیلی کاپٹر بھیجے گئے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ یہ گذشتہ 14 برسوں کے بعد سب سے بڑا سیلاب ہے۔ اس سے پہلے مئی 2003 میں شدید بارشوں کی وجہ سے 250 لوگ ہلاک اور دس ہزار گھر تباہ ہوگئے۔

علاقے میں شدید سیلاب سے علاوہ مٹی کا تودہ گرنے سے 212 افراد  ہلاک  اور بڑی۸ تعداعد میں  لاپتہ  ہوگئے ہیں۔  



متعللقہ خبریں