بھارت میں اعلیٰ نسل کے بچے پیدا کرنے کا دعویٰ

ایک بھارتی گروپ نے دعوی کیا ہے کہ اس نے خاص طریقوں اورعلم نجوم کے مطابق بچوں کے جنم لینے میں میڈیکل خدمات ادا کی ہیں

733021
بھارت میں اعلیٰ نسل کے بچے پیدا کرنے کا دعویٰ

بھارتی صوبے گجرات میں ایسے 5 میڈیکل سنٹرز قائم  ہیں، جن میں شادی شدہ جوڑوں کا خالصتاً ہندوستانی طب کے قدیم  طریقوں، خوراک، سیاروں اور ستاروں کی مدد سے علاج معالجہ کیا جاتا ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے کےمطابق ان سنٹرز کے ذریعے اب تک آروگیا بھارتی گروپ نے 450 ایسے بچے پیدا کرنے کا دعویٰ کیا ہے جنہیں ایک خاص طریقے کے ذریعے پیدا کیا گیا اور ان کو اعلی ٰ نسل کے بچے کہا جاتا ہے۔ اسی منصوبے کے تحت 2020 ٫ تک ایک ہزار سے زائد بچے پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

وگیان سنسکار منصوبے کے عہدیدار کرشما مہندس نے بتایا کہ اعلیٰ ترین نسل کے بچے سائنسی طریقے کے ذریعے پیدا کیے گئے۔

اس منصوبے میں شامل ڈاکٹروں کے مطابق اعلیٰ ترین نسل کے بچے پیدا کرنے کی خواہش رکھنے والے والدین کو 3 ماہ تک پیوری فکیشن کے عمل سے گزارا جاتا ہے، جس کے بعد والدین کو صرف اس وقت ہی ازدواجی تعلقات قائم کرنے کی اجازت دی جاتی ہے، جب سیارے اور ستارے ایک مخصوص ترتیب میں آجاتے ہیں۔جب کہ حاملہ خاتون کو مخصوص خوراک اور خالصتا ہندوستانی طب کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

اس گروپ کے ماہرین نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ انہیں یہ ثابت کرنے میں وقت لگے کا کہ انہوں نے واقعی بھی اعلیٰ ترین نسل کے بچے پیدا کیے ہیں، تاہم ان کی نیت صاف اور بھارتی قوم کو مضبوط بنانا ہے، کیوں کہ ایے بچے بیماریوں سے پاک ہیں۔ 

دوسری جانب بھارتی ڈاکٹروں نے آر ایس ایس گروپ کے اس دعوے پر شکوک و شبہات کا مظاہرہ کیا ہے  اور ذرائع ابلاغ بھی اس دعوے پر  نکتہ چینیاں کر رہا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں