بھارت میں شادی ہال کی دیوار گرنے سے24 باراتی ہلاک

بھارت میں شادی ہال کی دیوار گرنے سے چوبیس باراتی ہلاک ہو گئے۔

730197
بھارت میں شادی ہال کی دیوار گرنے سے24 باراتی ہلاک

بھارت کی مغربی ریاست راجستھان میں ایک شادی ہال کی دیوار گرنے سے شادی کی ایک تقریب میں موجود 24 مہمان ہلاک  اور  تیس مہمان زخمی بھی ہو گئے ہیں ۔

 پولیس نے بتایا  ہے کہ یہ سانحہ بدھ کو رات گئے پیش آیا۔ اس میرج ہال میں سینکڑوں کی تعداد میں مہمان  موجود تھے۔اس حادثے سے قبل ریاست راجستھان کے شہر بھارت پور میں دیر تک شدید بارشیں بھی ہوتی رہی تھیں۔ پھر بدھ کی رات اس میرج ہال کی ایک 12 فٹ   اونچی اور  80 فٹ لمبی کنکریٹ کی بنی ہوئی دیوار اچانک اس تقریب کے شرکاء پر اس وقت آ گری جب وہ کھانا کھا رہے تھے۔

مقامی پولیس افسر نے بتایا ہے کہ  ہلاک ہونے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں جبکہ 30 کے قریب زخمیوں میں سے 15 کی حالت تشویشناک ہے۔ امدادی کاروائیاں رات بھر جاری رہیں۔

 دریں اثناء  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اس بہت جان لیوا حادثے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں