جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات،بائیں بازو جماعت مقبول

جنوبی کوریا میں  رائے عامہ کے مطابق، بائيں بازو  کے حامی اور انسانی حقوق کے ليے ماضی میں  سرگرم رہنے والے وکيل مون جے اُن کو اپنے سياسی مخالفین پر سبقت حاصل ہے

728455
جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات،بائیں بازو جماعت مقبول

جنوبی کوريا ميں آج صدارتی انتخابات ہو رہے ہيں۔

 رائے عامہ کے مطابق، بائيں بازو  کے حامی اور انسانی حقوق کے ليے ماضی میں  سرگرم رہنے والے وکيل مون جے اُن کو اپنے سياسی مخالفین پر سبقت حاصل ہے۔

 رائے دہی کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے سے جاری ہے اور رات آٹھ بجے تک جاری رہے گا۔

ابتدائی نتائج پولنگ ختم ہونے کے کچھ ہی دير بعد سامنے آ سکیں گے۔

یاد رہے کہ  جنوبی کوريا ميں سابق خاتون صدر پاک گن ہے کی بد عنوانی  کے الزامات ثابت ہو جانے کے بعد برطرفی اور ہمسایہ  ملک شمالی کوريا کے ساتھ جاری شديد کشيدگی کے سبب يہ انتخابات  اہم ہیں۔



متعللقہ خبریں