افغانستان ،ایک مدرسے میں بم دھماکہ ، افغان علما کونسل کے رہنما سمیت 8 افراد  ہلاک

افغانستان کے صوبے پروان  کے ایک مدرسے میں بم دھماکے سے افغان علما کونسل کے رہنما سمیت 8 افراد  ہلاک ہوگئے ہیں۔

728387
افغانستان ،ایک مدرسے میں بم دھماکہ ، افغان علما کونسل کے رہنما سمیت 8 افراد  ہلاک

افغانستان کے صوبے پروان  کے ایک مدرسے میں بم دھماکے سے افغان علما کونسل کے رہنما سمیت 8 افراد  ہلاک ہوگئے ہیں۔

 اطلاع کے مطابق  آج صبح سویرے تدریس شروع ہونے کے فوراً بعد مدرسے کے ایک کمرے میں  چھپایا ہوا دھماکا خیز مواد اس وقت پھٹا   جب مدرسے میں پڑھنے والے بچے بھی وہاں موجود تھے۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں مولوی عبدالرحیم شاہ حنفی بھی شامل ہیں جو پاریاں علماء مجلس کے سربراہ بھی تھے۔

 اب تک کسی دہشت گرد تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اطلاع کے مطابق  دھماکے میں 8  افراد ہلاک اور درجنوں زخمی بھی ہوئے  ہیں لیکن اب تک ان کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے جبکہ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔



متعللقہ خبریں