بھارت کا آواز سے تیز سپر سونک براہموز کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

بھارت نے آواز سے تیز سپر سونک براہموز کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔  یہ میزائل آواز کی رفتار سے تین گنا زیادہ تیز اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

725980

بھارتی فوج نے دفاعی صلاحیتوں کو بڑھاتے ہوئے براہموز سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا جو زمین سے زمین پر 450 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ براہموز میزائل کا تجربہ نکوبر جزیرے سے کیا گیا جسے روس کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جو کہ کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنانے کے علاوہ غوطہ لگا کر بھی ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

حکام کے مطابق براہموز میزائل آواز کی رفتار سے تین گنا زیادہ تیز اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کہ بلاک 3 ورژن کا حصہ ہے جب کہ اس سے قبل تیار کردہ براہموز میزائل 290 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا تھا۔

متعللقہ خبریں