افغانستان: داعش کے لیڈر سیّد عمر خطاب باجوری کو ہلاک کر دیا گیا

ننگر ہار میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن میں تنظیم کے لیڈر سیّد عمر باجوری خطاب اور داعش کے 24 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا

706557
افغانستان: داعش کے لیڈر سیّد عمر خطاب باجوری کو ہلاک کر دیا گیا

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن میں تنظیم کے لیڈر سیّد عمر باجوری خطاب کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ننگر ہار  کی تحصیل آچین  میں سکیورٹی فورسز  کے آپریشن میں  سیّد عمر باجوری خطاب  کے علاوہ داعش کے 24 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔

بیان میں علاقے میں آپریشنوں کے جاری ہونے  کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔



متعللقہ خبریں